صنعتکاروں , ایکسپورٹرز کے اکاؤنٹس کا آڈٹ ہوگا

صنعتکاروں , ایکسپورٹرز کے اکاؤنٹس کا آڈٹ ہوگا

بینکوں سے بھاری ٹرانزکشنز کرنیوالوں کا ریکارڈ لیا جائیگا،3 سال میں بھاری رقوم رکھنے اور نکلوانے والے افراد کا ریکارڈ جمع کرنے کیلئے ایف بی آر افسروں کو ٹاسک مل گیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ایف بی آر نے گوجرانوالہ ڈویژن میں صنعتکاروں ،بینکوں ،ایکسپورٹرز اور دیگر اکاؤنٹ ہولڈرز کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ،بینکوں سے بھاری ٹرانزکشنز کرنے والوں کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا،تین سال میں مختلف بینکوں سے بھاری رقوم رکھنے اور نکلوانے والے افراد کا ریکارڈ جمع کرنے کیلئے ایف بی آر افسروں کو ٹاسک سونپ دیاگیا جس سے صنعتکاروں، تاجروں، ایکسپورٹرز، امپورٹرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کیلئے گزشتہ 3سالوں میں مختلف بینکوں سے زیادہ سے زیادہ ٹرانزکشنز کرنے والوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد ان کا آڈٹ ہوگا،ٹیکس ٹیموں نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال میں زیادہ ٹرانزکشنز ہولڈر کا بینکوں سے ڈیٹا حاصل کرنے کا آغاز کردیا ہے ، آڈٹ چند روز بعد شروع ہوگا اور 30جون تک جاری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں