گندم کی باقیات کو آگ لگانے سے آلودگی میں اضافہ
گندم کی باقیات کو آگ لگانے سے ضلع بھر میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا، لوگوں کوسانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )سیالکوٹ، ڈسکہ ،پسرور ،سمبڑیال اور گردونواح میں گندم کی کٹائی زوروں پر ہے اور روزانہ ہزاروں ایکڑ رقبہ سے گندم کی کٹائی کی جارہی ہے ، کھیت میں گندم کاٹنے کے بعد کسان باقیات کو آگ لگادیتے ہیں جس سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں کو سانس اور گلے کی بیماری لاحق ہونا شروع ہوگئی ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم کی باقیات کو آگ لگانے والے کاشتکاروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔