ٹو ٹی سڑکیں ، ناقص سیوریج ، علی پور چٹھہ مسائل کی آ ماجگاہ

ٹو ٹی سڑکیں ، ناقص سیوریج ، علی پور چٹھہ مسائل کی آ ماجگاہ

سابق وزیراعلیٰ کے دور سے اب تک اعلان کردہ کو ئی منصوبہ شروع نہ ہوسکا

علی پور چٹھہ(نامہ نگار)علی پور چٹھہ مسائل کی آماجگاہ بن گیا ، ٹوٹی پھوٹی رابطہ سڑکیں شہریوں کیلئے مشکلات کا با عث ہیں ، ناقص سیوریج سسٹم ،لٹکتے ننگے تار وبال جان بن گئے ۔ علی پور چٹھہ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے دور سے اب تک اعلان کردہ کو ئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا۔گوجرانوالہ قادرآباد روڈ گڑھوں میں تبدیل ہوکر رہ گئی ہے ، حادثات معمول بن چکے ہیں ، علی پور چٹھہ حافظ آباد روڈ تین دہائیوں سے مختلف قومی حلقوں میں واقع ہونے کے باوجود زبوں حالی کاشکار ہے جس پر متعدد المناک حادثات ہوچکے ہیں۔وزیرآباد علی پور چٹھہ کوٹ ہرا روڈ عرصہ دراز سے تعمیری مراحل میں ہے ۔وزیرآباد فیصل آباد لوکل ٹرین روٹ بند ہونے سے ریلوے سٹیشن کی بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ چکی ہے ،پانی، بجلی،سیوریج سسٹم کی ناکافی سہولیات کے سبب سٹیشن بھوت بنگلہ نظر آتا ہے ۔ ڈھکنوں کے بغیر ابلتے گٹر راہگیروں اور نمازیوں کیلئے پریشان کن صورتحال بنا دیتے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ترجمان حکومت پنجاب احمد چٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علی پور چٹھہ کیلئے تر قیاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں