50 سال سے زائد 758پولیس افسروں کی کورونا ویکسی نیشن
پولیس افسر و جوان دوران ڈیوٹی ماسک پہنیں اورسماجی فاضلہ رکھیں :سرفرازفلکی
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ میں 50 سال سے زائد 758پولیس افسروں کی کورونا ویکسی نیشن کرادی گئی، اس موقع پر سی پی اوسرفرازفلکی نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی خاطراپنی خوشیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ڈیوٹیاں سرانجام دینے ولے پولیس افسروں وجوان شاباش کے مستحق ہیں۔پولیس افسروں و جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ دورانِ ڈیوتی ماسک ضرور پہنیں اور آپس میں سماجی فاصلہ رکھیں کیونکہ اس سے کورونا وائرس دوسروں تک پھیلنے کے مواقع کم ہو جاتے ہیں، پولیس اہلکار کورونا کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز میں شامل ہیں جن کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔