فیروز والا پل کے قریب سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

 فیروز والا پل کے قریب سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

تیرتی لاش کو دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی ،عامرکے نام سے شناخت

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) فیروز والا پل کے قریب سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے ،بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پل کے قریب تیرتی لاش کو دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ،پولیس کا کہنا تھا کہ نہر سے ملنے والی لاش کی شناخت 22 سالہ عامر ولد انور ساکن بٹ کالونی رتہ باجوہ روڈ کے نام سے ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں