شہر کے تاریخی گھنٹہ گھر کے گھڑیال کے بعد گھڑیاں بھی بند

شہر کے تاریخی گھنٹہ گھر کے گھڑیال کے بعد گھڑیاں بھی بند

گھنٹہ گھرکے اندر تعمیر کی گئی80کے قریب سیڑھیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)شہر کے تاریخی گھنٹہ گھر کے گھڑیال کے بعد گھڑیاں بھی بند ہو کر رہ گئیں، تاریخی گھنٹہ گھر کی ٹن ٹن کی آواز بھی بند ہو گئی۔ انگریز دور حکومت میں 1901 میں گوجرانوالہ شہر میں گھنٹہ گھر کی تعمیر مکمل کی گئی تھی اوراس وقت کے ڈپٹی کمشنر نے 1906میں گھڑیال نصب کروایا تھا جس کی ہر گھنٹے بعد آواز اندرون شہر تک گونجا کرتی تھی ،یہ گھڑیا ل عرصہ دارا ز سے خاموش پڑا ہے جبکہ اس کی گھڑیاں بھی خراب ہو چکی ہیں۔ گھنٹہ گھرکے اندر تعمیر کی گئی80کے قریب سیڑھیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث تاریخی گھنٹہ گھر کے گھڑیال کی ٹن ٹن بند ہو کر رہ گئی ہے ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گھنٹہ گھر کی دوبارہ تزئین و آرائش کی جائے اور گھڑیا ل کو ٹھیک کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں