حافظ آباد:ٹریکٹر کی ٹکر ، بیٹی جاں بحق ، والدین زخمی
پاکیزہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی ، قاسم اور اہلیہ ہسپتال منتقل ، ڈرائیور فرار
حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)کولوتارڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے بیٹی جاں بحق، والدین شدید زخمی ہوگئے ۔ مظفر نو کا رہائشی قاسم اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر حافظ آباد شہر جارہا تھا کہ کولوتارڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر دے ماری ، حادثے میں پاکیزہ بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ قاسم اور اہلیہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔