حافظ آباد:بچوں کو چکمہ دیکر موٹر سائیکل چھینے جانے لگے

حافظ آباد:بچوں کو چکمہ دیکر موٹر سائیکل چھینے جانے لگے

12 سالہ عمر فاروق مو ٹر سائیکل سے محروم ، گھر سے زیورات چرانے والوں پر مقدمہ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )شہر میں ایک بار پھر بچوں کو چکمہ دیکر موٹر سائیکل چھین کر لیجانے والا نوسر باز متحرک ہوگیا ۔ جمشید اقبال کا 12سالہ بیٹا عمر فاروق والدہ کو لیکر شاہین مارکیٹ آیا ،والدہ مارکیٹ کے اندر چلی گئی اور وہ خود باہر کھڑا ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم نوسرباز نے عمر فاروق کو چکمہ دیا کہ وہ اسکے والد کو جانتا ہے اور اسکے پاس والد کا کارڈ ہے جس پر وہ بچے کیساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا اور گلہ حاجی معراجدین والا کے قریب بچے سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگیا۔دوسری جانب حافظ آبادکے محلہ صدیق گنج میں واقع ایک گھر سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چرالیجانے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سیدشاہ زیب نے الزام عائد کیا ہے کہ طارق اور عنصر سکنہ سانگلہ ہل نے چوری کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں