شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں , مارکیٹوں میں عید شاپنگ کرنے پہنچ گئی

شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں , مارکیٹوں میں عید شاپنگ کرنے پہنچ گئی

بیشتر دکاندار شٹرڈاؤن کرکے سامان فروخت کرتے رہے ، اکثریت نے دکانوں کے باہر اپنے ملازمین کو کھڑا کئے رکھا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور حکومتی اداروں کی ٹیموں کی کارروائیوں کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں ،مارکیٹوں میں عید کی شاپنگ کرنے پہنچ گئی، بیشتر دکاندار شٹرڈاؤن کر کے سامان فروخت کرتے رہے ،کپڑے جوتے گارمنٹس ،کاسمیٹکس ،جیولری ،جنرل سٹور اور دیگر دکاندار اندرون شہر بازاروں میں شٹرڈاؤن کرکے اشیا کی فروخت کرتے رہے ، دکاندار عید کی شاپنگ کرنے کیلئے بازاروں میں آنے والے مردو خواتین کو دکانوں کا شٹر ڈاؤن کرکے اندر داخل کرلیتے تھے دکانداروں کی اکثریت نے دکانوں کے باہر اپنے ملازمین کو کھڑا کردیا جوپولیس چھاپے کی اطلاع پر دکانوں کو باہر سے تالے لگاکر فرار ہوجاتے ، اندرون شہر بازاروں میں دکانداروں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں