جی ڈی اے افسروں کی مبینہ غفلت و لاپرواہی , ضلع میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد 284 تک پہنچ گئی

جی ڈی اے افسروں کی مبینہ غفلت و لاپرواہی , ضلع میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد 284 تک پہنچ گئی

ڈویلپرز کیخلاف مقدمات کے باوجود پلاٹوں کی خرید وفروخت ، ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی ٹاؤنز کے خسرہ جات کو بلاک کیا جاسکا نہ ہی پلاٹوں کو ٹرانسفرکرنیوالوں کی جائیداد نیلام ہوسکی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بعض افسروں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ضلع گوجرانوالہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد284 تک پہنچ گئی ،غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزاو رلینڈ سب ڈویژنز بنانیوالے ڈویلپرز کیخلاف مقدمات کے باوجود پلاٹوں کی خرید وفروخت جاری ہے جبکہ جی ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی ٹاؤنز کے خسرہ جات کو بلاک کیا جاسکا اور نہ ہی پلاٹوں کو جی ڈی اے کے نام ٹرانسفرکرنے والوں کی جائیداد نیلام ہوسکی ، ضلع گوجرانوالہ میںغیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنوں کیخلاف آپریشن کرنے کیلئے سروے کا آغاز کروایا گیا تھا لیکن چند ماہ کے دوران غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد284تک پہنچ گئی ، ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ اور گرد و نواح میں کچھ ڈویلپرز نے پیری اربن حدود کی خلاف ورزی کرکے منظوری کے بغیر ہاوسنگ سوسائٹیز کا کاروبار شروع کر رکھا ہے ۔جی ڈی اے حکام کے مطابق مرحلہ وار غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنوں کیخلاف آپریشن کرکے ان کے دفاتر،دیواریں، سڑکیں اور سیوریج کو مسمار کیا جائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں