آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ اور فن لینڈز کی بندش , پی ایچ اے کو کروڑوں کا نقصان

آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ اور فن لینڈز کی بندش , پی ایچ اے کو کروڑوں کا نقصان

کوروناوباکے باعث 4کروڑ سے زائد کی ریکوری التواء کا شکار ،آمدن بندہونیکی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات متاثر ہونے کاخدشہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)کوروانا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ اور فن لینڈز کی بندش کے باعث پی ایچ اے کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھاناپڑاجبکہ 4کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری التواء کا شکار ہو چکی ہے ، جس سے پی ایچ اے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات متاثر ہونے کاخدشہ ہے تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے دفتری اخراجات اور تنخواہوں کا نظام چلانے کیلئے آؤٹ ڈور ایڈور ٹائزمنٹ،فن لینڈز اور کینٹینوں کا ٹھیکہ نیلام کر رکھا ہے تاکہ بوقت ضرورت ادارے کو چلانے کے لئے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن کوروناوائرس کی وباء کے باعث حکومت پنجاب نے پارکس اور فن لینڈز کو بند کر رکھا ہے اور وہاں بچوں اور بڑوں کا داخلہ بھی بند ہے ، اس طرح ان منصوبوں کی مد میں پی ایچ اے کو موصول ہونے والی آمدن بھی بند ہو چکی ہے جس سے ادارے کو مشکلات کاسامناہے چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے کے نقصان کو پورا کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں