گجرات:ڈیری فارموں کی شاپس پر غیر معیاری دودھ فرو خت

گجرات:ڈیری فارموں کی  شاپس پر غیر معیاری دودھ فرو خت

شہر گجرات میں 200 سے زائد ڈیری فارموں کی شاپس کھل گئیں

گجرات(سٹی رپورٹر ) 80 فیصد ڈیری فارم مضر صحت دودھ فروخت کر کے لوگوں کی جانوں سے کھیلنے لگے ۔ گجرا ت شہر میں رات 12 بجے کے بعد ڈیری شاپس پر بڑے بڑے ٹینکر آکر دودھ سپلائی کرتے ہیں اور ان دکانوں کے مالکان کا تعلق بھی گجرات سے نہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہئیں اور گجرات میں کھلنے والے ڈیری فارموں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا چا ہیے ، ذمہ داروں کیخلاف کا رروائی کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں