گجرات اور نو شہرہ ورکاں میں 64 دکانیں سیل ، متعدد کو جرمانہ
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مدینہ بازار سرگودھا روڈ، کنجاہ کا اچانک دورہ کیا
گجرات، لالہ موسیٰ ، نو شہرہ ورکاں (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار ، نمائندہ دنیا ) لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا، دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنرز گجرات اور کھاریاں کی قیادت میں ٹیموں نے لاک ڈائون احکامات کی خلاف ورزی پر 49 دکانیں سیل کر دیں جبکہ متعدد دکانداروں کو 62 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ نوشہرہ ورکاں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 15 دکانیں سیل اور 6 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا ۔