آرپی او کی شہیدکانسٹیبل دلبررزاق کے گھرآمد،بچوں کوعیدی دی
شہداء پولیس کی فیملیز کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا:عبدالکریم کی بات چیت
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آرپی او عبدالکریم چند دن قبل شہید ہونے والے ضلع حافظ آباد کے کا نسٹیبل دلبر رزاق کے گھر پہنچ گئے ، شہید کی فیملی سے ملے ،تعزیت کی اور بچوں کو عیدی دی۔ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جا ن کا نذرانہ پیش کر کے اس گلشن کی آبیاری کی۔شہداء پولیس کی فیملیز کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ہر غمی اور خوشی کے موقع پر محکمہ پولیس شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہے ۔ ریجنل پولیس آفیسر نے شہید کے بچوں سے خوشگوار موڈ میں گپ شپ لگائی اور ان کو عیدی دی ۔آر پی او نے شہداء کے ورثاء سے کہا کہ آپ کے عظیم سپوت کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،میں آپ کا بھائی بھی ہوں اور بیٹا بھی میرے دروازے آپ کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں،اس موقع پرڈی پی حافظ آباد ڈاکٹر رضوان،ایس پی انوسٹی گیشن تصور اقبال،ڈی ایس پی ضیغم ثناء وڑائچ ودیگر افسر بھی موجود تھے ۔