متاثرین لاک ڈاؤن کی خوشیوں کا خیال رکھاجائے :احمد بن مقصود

متاثرین لاک ڈاؤن کی خوشیوں کا خیال رکھاجائے :احمد بن مقصود

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت نے دلوں کو رنجیدہ کردیا،اقوام متحدہ فوری اقدامات کرے اجتماعی طورپر زندگیاں دین اسلام کے مطابق گزارنی چاہئیں:ایم ڈی ماسٹرسٹی ہاؤسنگ سکیم

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر)ماسٹرسٹی ہاؤسنگ سکیم گوجرانوالہ کے ایم ڈی شیخ احمد بن مقصود نے عیدالفطر کے مبارک موقع پر اہلیان وطن کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر ہمیں لاک ڈاؤن سے متاثرہ شہریوں کی خوشیوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے تاکہ تمام شہری عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں،اس وقت کووڈ 19کی وجہ سے پوری دنیا بالعموم اورعالم اسلام بالخصوص آزمائش کا شکار ہے اورفلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں نہتے مسلمانوں کی شہادت نے دلوں کو رنجیدہ کردیاہے ، اقوام متحدہ، امریکہ اورعالم اسلام کو فلسطین کے مظلوم عوام کو اسرائیل مظالم سے بچانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں ۔ رمضان المبارکے دوران لوگوں نے ایثار اورتقویٰ کا جس طرح عملی مظاہرہ کیاہے اسی طرح اب آنے والے دنوں میں بھی ہمیں اجتماعی طورپر اپنی زندگیاں دین اسلام کے مطابق گزارنی چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماسٹرسٹی کی جامع مسجد میں عیدالفطر کی نماز صبح سات بجے ادا کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں