کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر درجنوں دکانیں سیل ،جرمانے
ضلع گوجرانوالہ میں عید الفطر قریب آتے ہی عید شاپنگ کرنے والوں کا رش بڑھ گیا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) لاک ڈاؤن کے پانچویں روز بھی شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازاراورشاپنگ مالز مکمل بند رہے جبکہ شہری اور دکاندار شٹر ڈاؤن کرکے اور موبائل کے ذریعے سامان کی خریدوفروخت کرتے رہے ، بعض بازاروں میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر درجنوں دکانیں سیل کردی گئیں اور بیشتر کو جرمانے کئے گئے ۔