سوشل میڈیاپر برائلر مرغی کے بائیکاٹ کی مہم زورپکڑگئی

سوشل میڈیاپر برائلر مرغی کے بائیکاٹ کی مہم زورپکڑگئی

برائلر گوشت 490روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہاہے جس کے باعث چکن عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا ہے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)برائلر گوشت 490روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہاہے جس کے باعث چکن عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا ہے اورسوشل میڈیا پربرائلر مرغی کے بائیکاٹ کی مہم زورپکڑگئی ہے جس میں شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ،شہریوں کاکہناہے کہ اگر ہمیں ایک ماہ تک بھی مر غی کے گوشت کا بائیکاٹ کر نا پڑا تو کرینگے ۔لہذاآج سے برائلر مر غی کا گوشت بالکل بھی نہیں کھائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں