گجرات چیمبر آف کامرس میں کورونا ویکسی نیشن کی سہولت فراہم

گجرات چیمبر آف کامرس میں  کورونا ویکسی نیشن کی سہولت فراہم

گجرات چیمبر اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کورونا کی ویکسی نیشن کیلئے سنٹر گجرات چیمبر میں قائم کر دیا گیا

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)جہاں پر گجرات چیمبر کے ممبرز اور ان کی فیملی ، ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔ صدر گجرات چیمبر وحید الدین، سینئر نائب صدر حسن عادل ، نائب صدر حماد اسلم نے کہا ہے کہ گجرات چیمبر کے وہ ممبران جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ گجرات چیمبر میں لگوا لیں ، گجرات چیمبر میں صرف sinovac ویکسین ہی لگائی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ ضلع گجرات میں روزانہ 17 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں