یوسی ہزارہ مغلاں کے ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پرکرائینگے :حسین الٰہی

یوسی ہزارہ مغلاں کے ترقیاتی کام  ترجیحی بنیادوں پرکرائینگے :حسین الٰہی

مسلم لیگ ق کے مرکزی ر ہنما وایم این اے چودھری حسین الٰہی سے لاہور میں یونین کونسل ہزارہ مغلاں کے ممتاز مسلم لیگی رہنما چودھری محمد اکرام آف ماجرہ شمالی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں ماجرہ شمالی میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں ودیگر مسائل سے آگاہ کیا

گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر ) انہوں نے کہا کہ یونین کونسل ہزارہ مغلاں میں مسلم لیگ ق مزید مضبوط اور فعال ہورہی ہے ، جس پر حسین الٰہی نے محمد اکرام ماجرہ شمالی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جون کے بعد مزید فنڈز آرہے ہیں ، انشاء اﷲ یونین کونسل ہزارہ مغلاں کے جو بھی ترقیاتی کام رہ گئے ہیں وہ بھی ترجیحی بنیادوں پر کرائے جائینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں