عوام کوروناویکسی نیشن کروائیں :علماکرام کی اپیل

 عوام کوروناویکسی نیشن  کروائیں :علماکرام کی اپیل

بیماری اور شفا اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہے ، بیماری کا علاج سنت رسول ﷺ ہے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ سے چیئرمین ڈویژنل امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد کی خصوصی ملاقات ہوئی اورکورونا وباء کے خاتمے کیلئے علما کرام سے اپیل کی گئی کہ وہ خطابت جمعہ میں عوام الناس میں شعور بیداری کے لیے موثر پیغامات جاری کریں۔ اس سلسلہ میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام نے اپنے خطبا ت جمعہ میں عوام الناس پر زوردیا کہ وہ اپنے پیاروں، عزیزوں اور رشتے داروں کی کوروناویکسی نیشن کروائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں