حافظ آباد :ڈپٹی کمشنر نورش صباء کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

حافظ آباد :ڈپٹی کمشنر نورش صباء کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

کورونا ویکسی نیشن سنٹر ، ان ڈور اور ایمر جنسی میں گئیں ،سہولیات کاجائزہ لیا

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورش صباء نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر سمیت ان ڈور اور ایمر جنسی شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ایم ایس ڈاکٹر افضال حسین سندھیلہ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال آنے والے افراد اور مریضوں سے سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے بات چیت بھی کی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات کی فراہمی حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے اس لئے مریضوں کو ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سے سی آئی پی کے وفد نے ضلعی کنویئنر عطیہ امجد کی قیادت میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عطیہ امجد نے ڈپٹی کمشنر سے گزارش کی کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے سرکاری اور نجی سطح پر کمیٹیوں کو فعال کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں