سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی کا چیف ٹریفک آفس کا دورہ
سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے چیف ٹریفک آفس کا وزٹ کیا جہاں پر سی ٹی او سہیل فاضل نے ٹریفک اقدامات بارے بریفنگ دی اور اب تک کئے گئے ٹریفک اقدامات کی تفصیلات پیش کیں
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) اس کے علاوہ سی پی او کو بتایا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو ون ونڈو اور کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے اور اس کو جدید تقاضوں کے مطابق اَپ گریڈ کیا جارہا ہے تاکہ امیدواروں کو سہولت فراہم کی جا سکے ،سی پی او نے ڈرائیونگ سکول سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کی عوام میں بڑ ھتی مقبولیت ،لائسنس برانچ کی اَپ گریڈیشن ،ڈیلینٹر کی تنصیب اورلین لائن کی پابندی کروانے جیسے اقدامات کو سراہا۔