سیالکوٹ :ڈی سی کاعلامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کادورہ
20سال سے اوپر تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے ویکسین دستیاب :ـطاہرفارق
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر طاہرفارق نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا، ٹراما اور کورونا ویکسی نیشن سنٹر گئے اور ایچ ڈی ڈی ایچ کیو کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں اور ان کے لواحقین کی موقع پر ہی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ 20سال سے اوپر تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے ویکسین دستیاب ہے ، روزانہ 17ہزار شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا بھی دورہ کیا اور ایمرجنسی میں لائے جانے والے زخمیوں اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی۔