گکھڑ:ایم سی میں لیگی کونسلرزکااجلاس،پی ٹی آئی کابائیکاٹ

گکھڑ:ایم سی میں لیگی کونسلرزکااجلاس،پی ٹی آئی کابائیکاٹ

لیگی کونسلروں کا سی ای او نوید وڑائچ کے تعاون نہ کرنے پر عدالت جانے کا اعلان

گکھڑ منڈی( نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی گکھڑ کے مسلم لیگ ن کے کونسلروں نے میونسپل کمیٹی کے ہال میں اجلاس منعقد کیا جس کا تحریک انصاف کے کونسلوں نے بائیکاٹ کیا،وائس چیئر مین ارسلان ثاقب انصاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کے کونسلروں نے سی ای او نوید وڑائچ کے رویے اور تعاون نہ کرنے پر عدالت جانے کا اعلان کیا ،سی ای او نوید وڑائچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی بحالی کا کوئی نوٹیفکیشن نہیں ملا ،جب نوٹیفکیشن ملے گا اس پر عمل کیا جائے گا ،یہ اجلاس غیر قانونی ہے ، ان کے فیصلوں کا پابند نہیں ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں