سکھیکی پولیس کی حراست سے چوری کاملزم چکمہ دیکر فرار

سکھیکی پولیس کی حراست سے چوری کاملزم چکمہ دیکر فرار

ڈی پی او کے حکم پر تفتیشی افسر، محرر تھانہ اور سنتری کے خلاف مقدمہ در ج

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا،نامہ نگار) سکھیکی پولیس کی حراست سے چوری کے مقدمہ کا ملزم چکمہ دیکر فرار ہوگیا۔ ڈی پی او کے حکم پر تفتیشی افسر، محرر تھانہ اور سنتری کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق چوکی سکھیکی کا رہائشی تنویر احمد چوری کے مقدمہ میں تین یوم کے لئے ریمانڈ پر تھا اور تھانہ سکھیکی کی حوالات میں بند تھا۔ ملزم کو گزشتہ روزعدالت میں پیش کیا جانا تھا لیکن وہ پولیس ملازمین کو چکمہ دیکر تھانہ سے فرار ہوگیا،جس پر تفتیشی افسر عبدالمجید اے ایس آئی ، محررتھانہ حسنات علی اورسنتری ارشد علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں