وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ،زیورات،گاڑیوں سے محروم

وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ،زیورات،گاڑیوں سے محروم

کالیوالی میں ڈاکوؤں نے پروین بی بی سے 55ہزار روپے کی طلائی بالیاں چھین لیں , آڈھا کے قریب ناکہ ،متعدد راہگیرلٹ گئے ، 10موٹر سائیکلیں بھی چوری ہوگئیں

سیالکوٹ،ڈسکہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندگان دنیا،نامہ نگار)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اورموٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے ،بتایا گیاہے کہ تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈیفنس روڈ پر شمس دین سے 2 ڈاکوؤں نے 12ہزار روپے اور دو موبائل فون لوٹ لئے ، تھانہ پھلورہ کے علاقہ کالیوالی میں پروین بی بی ڈرائیور کے ہمراہ کیری ڈبہ پر جارہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے 55ہزار روپے کی طلائی بالیاں چھین لیں اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا،تھانہ صدر پسرور کے علاقہ سوہاوی میں واجد نواز سے موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے 22ہزار 600روپے چھین لئے ، سیالکوٹ کا قذافی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آڈھا کے قریب ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے موبائل فون اور نقدی چھین لی جبکہ متعدد راہگیروں سے موبائل فونز اور نقدی چھینی گئی جبکہ اد ووار کے اسلم اور قیصر کے ڈیرہ سے چور مویشی لے گئے ،تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ چونگی نمبر8 سدے محمد نوید ، تھانہ سول لائن کے علاقہ محلہ چاہ للاریاں سے محمد اشفاق ، تھانہ مراد پور کے علاقہ سبلائم چوک سے جنید ظفر ، کرسچن ٹاؤن سے شبیر حسین اور مغل پورہ سے محمد مبشر اقبال ، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سبزی منڈی بھڈال سے قیصر محمود ، تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ تحصیل بازار سے شیراز شفیق ، تھانہ اگوکی کے علاقہ عدالت گڑھا سے فیصل محمود ،ہرڑ سٹاپ سے محمد امجد اقبال اعوان اورتھانہ کوتوالی کے علاقہ سرائے بھابھڑیاں سے حسنین عبدالقادر کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں