چیانوالی ڈمپنگ سائٹ کو جنگل میں تبدیل کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز , 1200 پودے لگا دیئے گئے

چیانوالی ڈمپنگ سائٹ کو جنگل میں تبدیل کرنے کے پہلے  مرحلے کا آغاز , 1200 پودے لگا دیئے گئے

مزید پودے لگانے کیلئے لینڈ سکیپنگ جاری ،کوڑا کرکٹ پر پودے لگانے سے قبل مٹی کی تہیں ڈالی گئیں اور پودوں کو سیراب کرنے کیلئے سپرنکلنگ نظام بنایاگیا ہے جس سے پانی ضائع نہیں ہوگا:سی ای اوویسٹ مینجمنٹ کمپنی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) چیانوالی ڈمپنگ سائٹ( کوڑے کے ڈھیر) کو جنگل میں تبدیل کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز، 12 سو پودے لگا کر جدید ٹیکنالوجی (واٹر سپرنکلنگ) سسٹم کے ذریعے پودوں کو کم پانی سے بیک وقت سیراب کرنے کا نظام بھی لگادیا گیا، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے موجودہ لینڈ فل سائٹ کو اپنی مدد آپ کے تحت ہزاروں پودے لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں جی ٹی روڈ پر قائم عارضی ڈمپنگ سائٹ کو مرحلہ وار میا واکی طرز کے جنگل میں تبدیل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ایک دن میں 10 فٹ بلند 12 سو علاقائی ماحول دوست پودے لگائے گئے ہیں اور مزید پودے لگانے کیلئے لینڈ سکیپنگ کی جارہی ہے ،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میاں عتیق الرحمان نے بتایا کہ کوڑا کرکٹ پر پودے لگانے سے قبل مٹی کی تہیں ڈالی گئی ہیں اور پودوں کو سیراب کرنے کیلئے سپرنکلنگ نظام تشکیل دیا گیا ہے جس سے صرف 30 منٹ میں پودے سیراب ہونگے اور پانی کا ضائع بھی نہیں ہوگا، لگائے گئے پودوں میں سوانجنا، شیشم، نیم، کچنار، توت، شہتوت اور دیگر علاقائی پودے شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں