گجرات :چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کیلئے اراضی کا انتخاب
بھٹوں پر مزدوروں کے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے 7نان فارمل سکول قائم
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع میں چائلڈ لیبر کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کے دوران 23افراد کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے ، بھٹوں پر مزدوروں کے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے 7نان فارمل سکول قائم کر د ئیے گئے ، 2 کروڑ روپے کی لاگت سے گجرات میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام کیلئے اراضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وہ خود بھی مختلف علاقوں میں بھٹوں سمیت دیگر کاروباری مراکز کی چیکنگ کرتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لاوارث بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام کیلئے ڈنگہ روڈ پر 3 کنال اراضی کا انتخاب کیا گیا ہے ، بورڈ آف ریونیو کی منظوری کے بعد یہ جگہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے نام منتقل کر دی گئی ہے ۔