کنڈن سیان میں نکاسی آب نہ ہو نے سے پانی گلیوں میں داخل

  کنڈن سیان میں نکاسی آب نہ  ہو نے سے پانی گلیوں میں داخل

کنڈن سیان میں نکاسی آب نہ ہو نے سے پانی گلیوں میں داخل ہو گیا

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار ) مکینوں کی آمدورفت محدود،تعفن سے سانس لینا دشوار ہوگیا ۔کنڈن سیان کے محلہ غربی نزد دربار سائیں عبدالحمید چھپڑ کی اراضی کم ہونے اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جوہڑ کے پانی نے اوور فلو ہوکر گلی محلوں کا رخ کرلیا ۔ مکینوں سرفراز احمد سیان، امجدعلی سندھو، شفیع انور چودھری اور چودھری یوسف نے اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ سے چھپڑ کی صفائی کیلئے فوری سدباب کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں