سیالکوٹ میں ایمازون کے سہولت سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

سیالکوٹ میں ایمازون کے سہولت سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

پاکستان پوسٹ ایمازون کے ساتھ کاروبار کرنے والوں کو سہو لت دیگا :خالد جاوید

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) چیئرمین پاکستان پوسٹ خالد جاوید نے سیالکوٹ میں ایمازون کے سہولت سنٹر کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر چیف پوسٹ ماسٹر سیالکوٹ عابد محمود بھی موجود تھے ۔ خالد جاوید نے کہا کہ ایمازون سیالکوٹ کی مصنوعات کو فروغ دے گااورپاکستان پوسٹ ایمازون کے ساتھ کاروبار کرنے والوں کیلئے سہولیات کا باعث بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ منسٹری آف کامرس کی ہدایات کے مطابق اپنے کاروبار کو بڑھانے اور معیشت کی بہتری کیلئے ایمازون سنگ میل کا کردار ادا کرے گی،یہ سہولت سنٹرز برآمدات کے فروغ میں صنعت کو پروان چڑھائیں گے ۔ اس سے قبل ہماری انڈسٹری کو بیرون ممالک میں اکاؤنٹ رکھ کر یہ سہولت حاصل کرنا پڑتی تھی اور ایک بڑے پیمانے پر ریونیو ملک سے باہر چلاجاتا تھا ۔ محکمہ ڈاک اب صنعتکاروں کے ہاتھوں تیار ہونے والی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچائے گا اور ایمازون کی تمام مصنوعات کو محفوظ بنانے کیلئے باقاعدہ انشورنس دی جا ئیگی ، پاکستان کے 9شہروں میں سہولت سنٹر قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان کے 85جی پی اوز میں انفارمیشن ڈیسک ہوں گے ۔محکمہ ڈاک اس سلسلہ میں گاڑیوں کا بندوبست کر رہا ہے جو فروخت کنندگان اور برآمدکنندگان سے براہ راست سامان ویئر ہاؤسز تک پہنچائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں