سیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھارہے :عثمان ڈار

سیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھارہے :عثمان ڈار

شہریوں کو پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا آغاز کردیا :تقریب سے خطاب

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھارہے ہیں وزیراعظم عمران خا ن کے ویژن ‘‘کلین اینڈ گرین سیالکوٹ’’کے تحت شہریوں کو پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے اور پائپ لائن بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ‘‘ترقیاتی منصوبے ٹیکس دہندگان کے نام ’’کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ٹیکس دہندہ شیخ نوید اقبال چیئرمین ڈرائی پورٹ سے سبلائم چوک سے وزیرآباد روڈ تک جاری اسٹیٹ آف دی آرٹ سیوریج سسٹم منصوبہ کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ منصوبے پر ایک کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد لاگت آ ئیگی ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے ، آئندہ مالی سال کا بجٹ ملک کی ترقی و عوامی خوشحالی کا ضامن بجٹ ثابت ہوگا یہ بجٹ عوام دوست ، متوازن اور ٹیکس فری بجٹ ے جس سے عوام بڑی خوشگوار تبدیلیاں محسوس کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں