عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو مبارکباد :صدیق مہر

عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر  وزیر اعظم کو مبارکباد :صدیق مہر

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چودھری محمد صدیق مہر نے بزنس فرینڈلی اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم عمران خان اور انکی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)بجٹ میں نچلے طبقات اور کاروباری برادری کیلئے جامع پروگرام دیکر حکومت نے اپنی ترجیحات واضح کر دیں کہ عوام کی خوشحالی اور مقامی پیداوار کا فروغ اولین ترجیح ہے ، اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں اور شہریوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں سے زائد عرصہ اقتدار میں رہنے والے کس منہ سے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے مشکل فیصلے کرکے ملک کی سمت درست کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں