حکومت عوام کی خدمت کرنے کے مشن پر گامزن :اعجازچودھری

حکومت عوام کی خدمت کرنے کے مشن پر گامزن :اعجازچودھری

مشکل حالات میں متوازن اوربہترین بجٹ پیش کیا گیا:خواتین کے وفدسے گفتگو

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچودھری نے کہاہے کہ حکومت عوام کی خدمت کرنے کے مشن پر گامزن ہے ،بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا ہے جوکہ حکومت کی عوام دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے ، وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مشکل حالات میں متوازن اوربہترین بجٹ پیش کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، بجٹ میں حکومت نے ہرشعبے کی ترقی پر خصوصی دی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحریک انصاف خواتین ونگ کی سٹی صدر شکیلہ سلیم راناایڈووکیٹ کی قیادت میں خواتین عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا،وفدنے گوجرانوالہ کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ،ا س موقع پرجنرل سیکرٹری ثمائرہ صدیقی، نائب صدر تمکین نقوی ،نائب صدرعائشہ بیگ ،سیکرٹری اطلاعات سمیرا ابوبکر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سونیا چودھری ، فنانس سیکرٹری نسرین کوثر بھی موجودتھیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں