’’ خدمت آپ کی دہلیز پر‘‘ پروگرام کے تیسرے ہفتہ کا آج آغاز

’’ خدمت آپ کی دہلیز پر‘‘ پروگرام کے تیسرے ہفتہ کا آج آغاز

سرکاری و نجی دفاتر،سکولز،ہسپتالوں کو وائٹ واش کیاجائیگا:ڈی سی کی زیرصدارت ,پہلے ہفتہ صفائی میں ضلع گوجرانوالہ اور جی ڈبلیو ایم سی کوسرکاری طورپرفاتح

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر شروع کئے گئے ‘‘ خدمت آپ کی دہلیز پر’’ پروگرام کے تیسرے ہفتہ کا آغاز آج سے ہو گا،تیسرے ہفتے میں ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی دفاتر،سکولز،ہسپتالوں وغیرہ کو وائٹ واش کیاجائے گا،ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کی صدارت تیسرے ہفتے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں اے ڈی سی جی انجم ریاض سیٹھی اور سی ای اوجی ڈبلیو ایم سی عتیق الرحمن سمیت صحت و تعلیم،جنگلات ودیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی،علاہ ہ ازیں ضلع گوجرانوالہ اور جی ڈبلیو ایم سی کو سرکاری طور پر ‘‘ خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام’’ کے پہلے ہفتہ، ہفتہ صفائی کافاتح قرار دیاگیا،ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے کہاکہ یہ گوجرانوالہ کے عوام کیلئے بڑا اعزاز ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں