سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں دو بڑے سائن بورڈ اور دیوار گر گئی

سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں دو بڑے سائن بورڈ اور دیوار گر گئی

کوئی جانی نقصان نہ ہوا،دکانوں کی چھتوں، فرنٹ پر لگے بورڈزکاسائز کم کیاجائے :شہری

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) تیز آندھی کے باعث سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں دکانوں کے فرنٹ اور چھت پر آویزاں دو بڑے سائن بورڈ اور دیوار گر گئی تاہم کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا،شہر کے مختلف علاقوں ماڈل ٹاؤن، پیپلز کالونی، گرجاکھ ،باغبانپورہ اور جی ٹی روڈ پر قائم دکانوں کی چھتوں پر آویزاں بورڈ ز کسی خطرے سے کم نہیں ہیں اور تیز آندھی میں کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانوں کی چھتوں اور فرنٹ پر لگائے جانے والے سائن بورڈز کا سائز کم کیا جائے اور انہیں محفوظ طریقہ سے لگایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں