ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ ،اہلکاروں کے عطیات

ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ ،اہلکاروں کے عطیات

سُندس فاؤنڈیشن کے تھیلسیمیا اور پیموفیلیا کے مریض بچوں کیلئے کیمپ لگایاگیاتھا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن گوجرانوالہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیاگیا ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نواز گھمن کی زیر نگرانی گزشتہ روز اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں سُندس فاؤنڈیشن کے تھیلسیمیا اور پیموفیلیا کے مریض بچوں کیلئے خون کا عطیہ دینے کیلئے کیمپ لگایا گیا، جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نواز گھمن سمیت ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس کے افسروں و جوانوں اور لیڈیز پولیس نے خون کے عطیات دیئے ۔اس موقع پر سی پی او سرفرازاحمد فلکی نے کہا کہ خون انسان کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنی آکسیجن ضروری ہے ،اللہ تعالیٰ نے ایک انسان کی جان بچانے کو پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف قراردیا ہے ،آئندہ بھی پولیس فورس انسانی جانوں کو بچانے کے لیے اپنے خون کے عطیات دیتی رہے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں