کسی صورت کسان کا استحصال نہیں ہونے دینگے :جمشید چیمہ

کسی صورت کسان کا استحصال نہیں ہونے دینگے :جمشید چیمہ

جلدمعاشی اور سماجی انقلاب لا رہے ہیں :معاون خصوصی کا کسان کنونشن سے خطاب

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)معاون خصوصی وزیراعظم برائے فوڈ سکیوٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ جلدمعاشی اور سماجی انقلاب لا رہے ہیں ، کسی صورت کسان کا استحصال نہیں ہونے دینگے ،ملک میں قانون کی حکمرانی ہوگی ،موجودہ بجٹ تاریخ کا فلاحی بجٹ ہے ، اس کا تمام کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے ۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے قلعہ دیدارسنگھ میں منعقدہ کسان کنونشن میں دوران خطاب کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار ،جی ایم اوریگا گروپ حفیظ الرحمن ، اے سی محکمہ زراعت معظم مغل سمیت سینکڑوں کسان بھی تقریب میں شریک تھے ۔ جمشید چیمہ نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان نے خطیر رقم سے کسانوں کو ریلیف دیا،کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں،ہزاروں کسانوں کے اکائونٹ اوپن کر دئیے گئے ہیں اور ایک ہزار کسانوں کو کسان کارڈ بھی دے دئیے گئے ہیں، خوراک منزل ہے اور زراعت راستہ ہے ،موجودہ حکومت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے ، کسان کو چاہیے کہ اوسطا ًدو فصلیں اگائے ، گندم چاول کیساتھ چارا بھی کاشت کرے کیونکہ فصلوں کے پیسے کم اور لائیو سٹاک کے پیسے زیادہ ملتے ہیں ،حکومت 14ارب روپے صرف لائیو سٹاک پر خرچ کر رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں