ڈسکہ:2اغوا کار پکڑے گئے ،17سالہ لڑکی با زیاب

ڈسکہ:2اغوا کار پکڑے گئے ،17سالہ لڑکی با زیاب

پٹرولنگ پو لیس گلو ٹیاں نے ملزموں اور لڑکی کو تھانہ صدر کے حوالے کر دیا

ڈسکہ، ہیڈ بمبانوالہ (نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس پوسٹ گلوٹیاں موڑ نے لڑکی کو اغوا کرنیوالے دو ملزموں کو گر فتار کر کے مغویہ بازیاب کرا لی۔پو لیس ٹیم گلوٹیاں موڑ مین روڈ ڈسکہ پر گشت پر تھی، اس دوران مو ٹر سائیکل سوار 2 لڑکوں اور لڑکی کو مشکوک جان کر روکا گیا تو لڑکی پر یشان محسوس ہو ئی جبکہ دونوں لڑکے فرار ہو نے کی کوشش کر نے لگے ، اہلکاروں نے دونوں کو بروقت قابو کر لیا، پوچھ گچھ پر لڑکی نے اپنا نام ایمن اور آدمکے چیمہ کی رہائشی بتایا ۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ اکرم مسیح اوروجاہت سکنہ ڈسکہ مجھے ورغلا کر اپنے ساتھ لے آئے ہیں ،مجھے والدین کے پاس واپس جانا ہے ۔پولیس نے بذریعہ فون ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ نعمان بٹر سے رابطہ کیا گیاجنہوں نے بتایا کہ ایمن کی والدہ نبیلہ بی بی کی در خو است پر مقدمہ درج ہے ، جس پر ملزموں اورلڑکی کو متعلقہ پو لیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں