چھچھروالی: 12سالہ موٹرسائیکل سوار کرین تلے آکر جاں بحق
کرین کاٹائر پھٹاتو احسن جاوید سرمیں چوٹ لگنے سے موقع پردم توڑگیا،بھائی عاشرزخمی
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) ٹائر پھٹنے سے کرین الٹ گئی اورکرین تلے آ کر سائیکل سوارجاں بحق جبکہ اسکا بھائی زخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق چھچھر والی کے قریب کرین ٹرن کرتے ہوئے ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی،جس کے نیچے دب کر 12 سالہ احسن جاوید ولد محمد جاوید سر میں چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی عاشر شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔