ایک لاکھ 15 ہزار افراد کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس سے محروم , فیس کے باوجود شہری ایکسائز دفتر کے چکر لگانے پر مجبور

ایک لاکھ 15 ہزار افراد کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس سے محروم , فیس کے باوجود شہری ایکسائز دفتر کے چکر لگانے پر مجبور

ایک لاکھ موٹر سائیکلوں اور15ہزار گاڑیوں کے مالکان شامل ،2سال بعدسمارٹ کارڈزکااجراشروع ، یونیورسل نمبر پلیٹس جاری ہو رہی ،جلد دوسری نمبر پلیٹس بھی جاری ہونا شروع ہونگی :ایکسائز حکام

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) ایک لاکھ پندرہ ہزار افراد کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس سے محروم ہیں اورفیس جمع کروانے کے باوجود شہری ایکسائز دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں،تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے دو سال قبل رجسٹریشن بک کو ختم کرتے ہوئے شناختی کارڈ سائز کا سمارٹ کارڈ متعارف کروایا تھا جس پرکئی ٹرانسپورٹرز اور شہریوں نے سمارٹ کارڈ کے حصول کیلئے 570روپے فیس بھی جمع کروائی لیکن دوسال تک سمارٹ کارڈ تعطل کا شکار رہے تاہم اب کارڈز کا اجرا شروع ہو چکا ہے ،دو سال سے زائد کا عرصہ گزر نے کے باوجود ایک لاکھ پندرہ ہزار شہری کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس سے محروم ہیں ،جس میں ایک لاکھ موٹر سائیکلوں اور پندرہ ہزار گاڑیوں کے مالکان شامل ہیں ، جن کا کہنا ہے کہ فیسیں جمع کروانے کے باوجود انہیں کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس جاری نہیں کی جا رہیں جبکہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسل نمبر پلیٹس جاری ہو رہی ہیں ،جلد دوسری نمبر پلیٹس بھی جاری ہونا شروع ہو جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں