ڈسٹرکٹ جیل حافظ آ باد میں قیدیوں اور عملے کی کورونا ویکسی نیشن

ڈسٹرکٹ جیل حافظ آ باد میں قیدیوں  اور عملے کی کورونا ویکسی نیشن

ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا وائرس ویکسی نیشن کا آغاز ہو گیا

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا ) جیل ملازمین اور قیدیوں کو پہلی ڈوز لگا دی گئی۔ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں جیل سپر نٹنڈٹ زمرد بانو کی کاوش سے ویکسی نیشن شروع ہو گئی ، 200 سے زائد افراد کو پہلی ڈوز لگا ئی گئی جن میں جیل خانہ جات کے 96 ملازم جبکہ 103 قیدی شامل ہیں۔ اس موقع پر جیل سپر نٹنڈنٹ زمرد بانو نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کی ہدایت پر یہ عمل جاری ہے اور ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں۔، تمام ملزموں ،مجرموں کو بہترین کھانا فراہم کیا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں