سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کی نالہ بھیڈ کی صفائی کا کام تیز کر نے کی ہد ایت

سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کی نالہ بھیڈ کی  صفائی کا کام تیز کر نے کی ہد ایت

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا ہے کہ موسم برسات سے قبل شہر سے گزرنے والے برساتی نالہ بھیڈ کی ڈی سلٹنگ ، سیوریج سسٹم اور سیور لائنوں کی صفائی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اربن فلڈنگ سے بچنے اور بارشی پانی کے فوری نکاس کیلئے شہر کے تمام ڈسپوزل سٹیشن اور ڈی واٹر سیٹ دیگر سیوریج کے آلات اور مشینری کو سٹینڈ بائی رکھا جائے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جاسکے ، نالہ بھیڈ کی ڈریگ لائن مشین سے صفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور نالہ کے اطراف گندگی کو فوری اٹھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے نالہ بھیڈ کی صفائی اور کشمیر روڈ پر سیور لائن ڈالنے کے منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران ایم سی ایس کے متعلقہ حکام کو جاری کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں