ریور گارڈن سکیم مثالی لو کیشن کے با عث عوام میں مقبول

 ریور گارڈن سکیم مثالی لو کیشن کے با عث عوام میں مقبول

پر آسائش زندگی گزارنے کیلئے بہترین ہاؤ سنگ کالونی ہے :چیف ایگزیکٹو اعجاز وڑائچ

گجرات (سٹی رپورٹر )چیف ایگزیکٹو ریور گارڈن ہاؤسنگ سکیم چودھری اعجازوڑائچ آف شاہدولہ ٹاؤن نے ‘‘روزنامہ دنیا’’سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گجرات کی جدید سہولیات کی حامل واحد سکیم ہے جو اپنی مثالی لوکیشن کے باعث بھرپور پذیرائی حاصل کر چکی ہے ،ریورگارڈن ہاؤسنگ سکیم دریائے چناب کے نزدیک اور جی ٹی روڈ پر واقع ہونے کی وجہ سے منفرد حیثیت کی حامل ہے ، اس سے پہلے گجرات میں شاہدولہ ٹاؤن ہاؤسنگ پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں، سکیم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ٹی ایم اے گجرات سے واحد مکمل طور پر منظور شدہ ہے ، ریو ر گارڈن ہاؤسنگ سکیم پر آسائش زندگی گزارنے کیلئے ایک بہترین ہاؤ سنگ کالونی ہے جہاں پر جدید ہاؤسنگ سکیم سے متعلقہ تمام سہولیات پارک’مرکزی مسجد’کمرشل مارکیٹ’جم ’کھیلوں کے میدان موجود ہیں ،بیکن ہاؤس سکول سسٹم گجرات کا مین کیمپس بھی ریور گارڈن ہاؤسنگ سکیم کے ساتھ ہی واقع ہے ۔اعجاز وڑائچ نے بتایا کہ ریورگارڈن ہاؤسنگ سکیم کے مین بلیوارڈمیں چند پلاٹس جبکہ دیگر بلاک میں پلاٹس موجود ہیں جو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر فروخت کیلئے موجود ہیں ،ریور گارڈن ہاؤسنگ سکیم کی مین سڑک اور منسلک سٹریٹ لائٹ کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں