بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں کیخلاف کا رروائی نہ ہو سکی

بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں کیخلاف کا رروائی نہ ہو سکی

اتائی غیر معیاری ادویات سے علاج میں مصروف ، نشہ آور ادویات بھی بکنے لگیں

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )جعلی ڈاکٹروں کے بغیر لائسنس چلنے والے میڈیکل سٹوروں کیخلاف تا حال محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی۔ شہر میں اتائی بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں پر غیر معیاری ادویات سے سادہ لوح مریضوں کا علاج جاری رکھے ہوئے ہیں ،نان کوالیفائیڈ پرسن کے اڈوں پر نشہ آور ادویات کے فروخت ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ جعلی ڈاکٹر کے اڈوں پر کم سن بچوں کو خون کی منتقلی کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ قصاب نما جعلی ڈاکٹروں کے چیلے نشہ آ ور ادویات بھی فرو خت کر رہے ہیں ۔ شہریوں نے ڈرگ انسپکٹر اور سی او ہیلتھ سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں