کسی کوغیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی اجازت نہیں دینگے :ڈی سی

کسی کوغیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی اجازت نہیں دینگے :ڈی سی

جی ڈی اے افسروں کوغیرقانونی سوسائٹیوں میں خریدوفروخت اورتشہیر روکنے کی ہدایت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کی زیر صدارت غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں،لینڈ سب ڈویژنز کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلہ میں جی ڈی اے ،ریونیو،لوکل باڈیز کے افسروں کا اہم اجلاس ہوا اورڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں کسی کو بھی غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز کے نام پر شہریوں سے فراڈ کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے جی ڈی اے کے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کی تمام منظور شدہ اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کا مکمل ڈیٹا اسسٹنٹ کمشنرز،ریونیو افسروں ،میونسپل کمیٹیز،میٹروپولیٹن کارپوریشن،کارپوریشن کامونکی، تمام تحصیلوں میں میونسپل کمیٹیز،تحصیل کونسلز کے ساتھ شیئر کریں، جہاں پر پلاٹوں کی خرید و فروخت،تشہیر کی جا رہی ہے اسے فوری طور پر بند کروائیں۔اس کے علاوہ غیر قانونی سوسائٹیوں کے دفاتر سیل،مقدمات کا اندراج اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کی جائیں۔ جی ڈی اے \"لے پیرس \" ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر رو کے ،ڈی جی جی ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں 285ہاؤسنگ سوسائٹیوں،لینڈ سب ڈویژنز کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں