منہاس پی وی سی انڈسٹری میں فائر ہائیڈرنٹ کا افتتاح

منہاس پی وی سی انڈسٹری میں فائر ہائیڈرنٹ کا افتتاح

خلیق منہاس کی ڈی سی کو ضلع میں فنی تعلیم کے منصوبوں بارے بریفنگ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے منہاس پی وی سی انڈسٹری میں فائر ہائیڈرنٹ کا افتتاح کر دیا۔صدر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (ڈی بی او ایم گوجرانوالہ )اور سی ای او منہاس پائپ انڈسٹری خلیق احمد منہاس نے ڈپٹی کمشنر کو ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ضلع میں فنی تعلیم کے منصوبوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین تحصیلوں میں سالانہ تقریباً تین سو سے زائد ہنر مند نوجوان 12 سے زیادہ شعبوں میں تربیت حاصل کرتے ہوئے باعزت روزگار کما رہے ہیں۔ انہوں نے ادارے کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے نوشہرہ ورکاں، وزیر آباد، کامونکی اور ضلع گوجرانوالہ میں تمام ایسی عمارتیں جو زیر استعمال نہیں ہیں وہاں وی ٹی آئی ٹریننگ سنٹرز کے قیام اور تربیتی پروگرام شروع کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں