ماڈل ٹاؤن :جی ڈی اے کی قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی ،تجاوزات مسمار

 ماڈل ٹاؤن :جی ڈی اے کی قبضہ گروپ  کیخلاف کارروائی ،تجاوزات مسمار

جی ڈی اے نے قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو مسمار کر دیا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) کارروائی ماڈل ٹاؤن پلاٹ نمبر 46کے مالک فاروق اعظم ولد عبدالغنی کی جانب سے اپنے پلاٹ کے عقب دھلے چوک سروس روڈ پر ناجائز قبضہ کرکے تعمیر کرنے پر عمل میں لائی گئی،ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے تعمیر کی گئی دیواریں مسمار کردیں اور سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنیوالے با اثر شخص کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ کیلئے استغاثہ دیدیا ، جی ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ مرزا بابر کے مطابق مذکورہ شخص اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سروس روڈ پر قبضہ کی کوشش کرچکا ہے ،جس کیخلاف اب سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں