قائم مقام سیشن جج گلزار خالد کا سنٹرل جیل کادورہ ،پودالگایا

قائم مقام سیشن جج گلزار خالد کا سنٹرل جیل کادورہ ،پودالگایا

درخت لگاناصدقہ جاریہ ، ہر فرد کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے :گلزارخالد

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )قائم مقام سیشن جج گلزار احمد خالد نے سنٹرل جیل کادورہ کیااور پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ،انہوں نے جیل حکام کو ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے مزید پودے لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ درخت لگانا عبادت اور صدقہ جاریہ ہے ، ہر فرد کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ، پھولدار پودے ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں جبکہ درخت آلودگی کو کم کرتے ہیں،سپرنٹنڈنٹ جیل مرزا ساجد بیگ نے جیل میں شجر کاری مہم کے تحت مزید پودے لگانے اور پہلے سے لگائے گئے پودوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں