شہر کی خوبصورتی ،سڑکوں کی تعمیر وبحالی کیلئے اقدامات شرو ع :کمشنر

شہر کی خوبصورتی ،سڑکوں کی تعمیر وبحالی کیلئے اقدامات شرو ع :کمشنر

مختلف منصوبوں کی تکمیل سے جلد شہریوں کو مثبت تفریح کے مواقع میسر ہو نگے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے سلسلہ میں بھر پور عملی اقدامات شرو ع کردیئے گئے ہیں، جی ٹی روڈ پر چن دا قلعہ سے لیکر اندرون شہر تک خوبصورت گرین بیلٹس،چن دا قلعہ پر کلاک ٹاور ’ لینئر پارک ’ اپر چناب کینال پر دیدہ زیب آرائشی ماڈلز ’ روشنیوں اور دیگر منصوبوں کی تکمیل سے بہت جلد شہریوں کو مثبت تفریح کے مواقع میسر ہو نگے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے متعلقہ افسروں کے ہمراہ چن دا قلعہ کی خوب صورتی کے حوالہ سے جاری ترقیاتی کاموں کے جائزہ کے موقع پر کیا،کمشنر نے کہا کہ سرکاری محکموں کے ساتھ عوامی شراکت کے ذریعے شہری مسائل کے پائیدار حل کیلئے تیزی سے اقدامات جاری ہیں ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کے سلسلہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور سماجی ذمہ داروں کے ذریعے دیرینہ مسائل کے بہترین اور پائیدار حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں