موسم گرما میں شدت,ڈینگی و چکن پاکس کی افزائش میں اضافہ

موسم گرما میں شدت,ڈینگی و چکن پاکس کی افزائش میں اضافہ

گوجرانوالہ میں 270سے زائدمقامات سے ڈینگی کے لاروے برآمد ،سینکڑوں بچے چکن پاکس کا شکار ،محکمہ صحت کاہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل کرنیکا منصوبہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) موسم گرما میں شدت کے باعث گوجرانوالہ میں ڈینگی اور چکن پاکس کی افزائش بڑھ گئی، 270سے زائدمقامات سے ڈینگی کے لاروے برآمد ہوچکے جبکہ سینکڑوں بچے چکن پاکس کی وباء کا شکار ہوگئے ہیں ، محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل کرنے کا منصوبہ بناتے بنالیا، ہسپتالوں میں ڈینگی اور چکن پاکس کے الگ الگ وارڈ زقائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے ، گوجرانوالہ میں چند دنوں کے دوران سینکڑوں بچے چکن پاکس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 270مقامات سے ڈینگی کے لاروے برآمد ہوئے ، چکن پاکس کی وباء مزید پھیلنے کا خدشہ ہے ، طبی ماہرین نے گرمی کی شدت میں دونوں بیماریوں کوانسانی جان کیلئے خطرناک قرار دیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے ڈینگی کی افزائش پر قابو پانے اور چکن پاکس کے علاج کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے جس سے نمٹنے کیلئے 6 سرکاری محکموں نے مشترکہ انسداد ڈینگی پلان تیارکرنا شروع کردیا ہے ، ڈاکٹروں کے مطابق چکن پاکس ایک اچھوتی بیماری ہے اوراسکا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے سے پھیل رہا ہے ، اس سے متاثر ہ شخص کے جسم پر دانے نکل آتے ہیں،دوسری طرف ڈینگی سے بھی شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ہزاروں فیکٹریوں ،کارخانوں ،قبرستانوں ،مارکیٹوں اور دفاتر میں ادویات کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں